نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا

Dec 30, 2023 | 11:42:AM
نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپال کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچائے کو کھٹمندو کی عدالت نے لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا،عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ، جبکہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ واقعہ کے وقت متاثرہ لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

 نیپال کی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں شدید ژالہ باری، برف کی تہہ جمنے سے گاڑیاں دھنس گئیں

رواں سال 12 جنوری کو لامیچانے کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر  رہا کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد سے وہ فی الحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔

واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ  اور انڈین پریمیئر لیگ  بھی کھیل چکے ہیں۔