اقتدار سے دوری عمران خان کو کھارہی ہے:خواجہ آصف

Apr 30, 2023 | 15:56:PM
اقتدار سے دوری عمران خان کو کھارہی ہے:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے،ثاقب نثار اوران کا خاندان ایکسپوزہوچکا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارنے خود اعتراف کیا آڈیو میں بیٹے کی آواز اصلی ہے،ایک کروڑ 20لاکھ روپے پکڑنے والا مافیا ہے،نوازشریف کیخلاف مشورے دینا والا مافیا ہے،اقتدار سے دوری عمران خان کو کھارہی ہے،کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کرائے گی۔

ضرور پڑھیں :ریلیاں،لانگ مارچ،پی ٹی آئی نے حکومت کو خبر دار کردیا

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی منڈی لگائی ہوئی ہے،عمران خان جسے ڈاکوکہتاتھا اب اس کیلئے رورہا ہے،عمران خان نے وزیرآبادلانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا تھا،عمران خان کا کونسامارچ آج تک کامیاب ہوا ہے؟عمران خان کا مارچ وزیرآبادآکر ٹھس ہوگیا۔عمران خان کے دائیں اور بائیں سیکنڈاور تھرڈ ہینڈلوگ موجود ہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں ،آنے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا،بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے ، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے ،

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی