سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس ,اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے مسائل پراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں کیبن کریو کے مسائل سب سے زیادہ ہے ،کیبن کریو کیلئے ہم بھرتیاں کر رہے ہیں ،نوجوان اور سمارٹ لوگوں کو بطور کیبن کریو بھرتی کریں گے،سینٹر صابر شاہ نے کہا کہ جہاز میں بوڑھی خواتین سروسز فراہم کرتی ہیں جن پر ترس آتا ہے ،سینیٹر صابر شاہ کے بوڑھی خواتین کہنے پر شیریں رحمان کا لقمہ “خواتین بوڑھی نہیں ہوتی “ شیریں رحمان کے لقمہ پر کمیٹی میں قہقہ لگے۔
سیکرٹری ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سروس رولز کو بہتر بنا کر کیبن کریو کو بھرتی کرنا چاہیے ،اگر کوئی کیبن کریو اپنی فٹنس برقرار رکھتا ہے تو 60سال تک سروس کر سکتا ہے ۔
خواتین کے بڑھاپے پر بات کرنے پر شیریں رحمان کا پھر اعتراض ،سینیٹر صابر شاہ نے شیریں رحمان کو کہا کہ آپ خود جوان ہیں بڑھاپے کا اثر آپ پر نہیں ہوتا ۔
پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی کا معاملہ
ایف آئی اے کے کریمنل کاروائی پر کمیٹی میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی ،چئیرمین کمیٹی کے مطابق مسلسل تین کمیٹیوں میں مختلف افسران آتے ہیں ، اس کمیٹی کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔
سینیٹر ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے فوری رپورٹ پیش کرے ورنہ ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوں ۔
کوئٹہ سے اسلام آباد روزانہ کی پراوزیں یقینی بنانے کا معاملہ
ایوی ایشن حکام کے مطابق کوئٹہ روٹ پر مسافر زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے فلائیٹس کم ہوتی ہیں ،پی آئی اے بلوچستان میں ماہانہ بیس فلائٹس چلا رہی ہے ،پرائیوٹ ائیر لائنز کو کوئٹہ لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ،فلائی جناح کوئٹہ کی پرواز چلا رہی ہے جو خسارے میں ہے۔
دوسری طرف سینیٹر عمر فاروق نی کہا ہے کہ سیرین ائیر کی ایک مہینہ میں 19 فلائٹس کینسل ہوئی ہے ،ایوی ایشن حکام پرائیوٹ ائیرلائنز کو پروازیں منسوخ کرنے پر پوچھتے ہی نہیں۔
ایاسا کی چار رکنی آڈٹ ٹیم پاکستان آئی گی
ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق آئی کیو نے بھی پی آئی اے کی یو کے اور امریکہ فلائٹس بحالی پر آمادگی ظاہر کر دی ،ایاسا کے آڈٹ کے بعد ہمارا فلائٹس آپریشن بحال ہو جائے گا ،اس مہینے میں ہمارے ایوی ایشن ایکٹ پاس ہو گئے ہیں ،ایوی ایشن پالیسی کے بعد یو کے اور امریکہ روٹ بحال ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔