سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مسافروں سے ایئر پورٹ پر خود سروس چارجز لینے کا فیصلہ

Sep 28, 2021 | 22:00:PM
سروس چارجز خود لینے کا فیصلہ
کیپشن: سول ایوی ایشن اتھاارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں سے ایئر پورٹ سروس چارجز خود لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق یکم اکتوبر سے سروس چارجز کے فیصلے پر عمل درآمد ہو جائے گا، پہلے یہ چارجز قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے مسافروں سے وصول کرتی تھی۔اندرونِ ملک چارجز 500 روپے فی مسافر وصول کیئے جاتے ہیں ، بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے 1500 روپے فی کس لئے جا تے ہیں۔صرف اسلام آباد اور ملتان سے بیرونِ ملک جانے والوں سے 2 ہزار روپے ایمبارکیشن چارجز کی مد میں وصول کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبنگ خان ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر تنقید کی زد میں کیوں؟ویڈیو وائرل