عمران خان کی مذاکرات کی دخواست، حکومت نے تین شرائط رکھ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) عمران خان کی مذاکرات کی دخواست پر حکومت نے تین شرائط رکھ دیں۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے قوم سے معافی مانگے، پھر مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے، آئین کے مطابق جو کام ہوئے ہیں عمران خان اسے تسلیم کریں، عمران خان 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری لیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 24 نیوز کے نمائندے اویس کیانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی درخواست سے پہلے عمران خان کو تین اہم کام کرنا لازمی ہے، عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگے، آئین کے مطابق جو کام ہوئے ہیں عمران خان اسے تسلیم کرے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کریں، ابھی تک انہوں نے صرف جناح ہاوس کے واقعے کی مذمت کی ہے، عمران خان 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری لے تب ہی جا کر مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے، ان حالات میں مذاکرات ممکن نہیں ہیں، میرے خیال سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونا مشکل ہے، مذاکرات کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔