وزیرخزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی 

May 28, 2022 | 19:21:PM
وزیرخزانہ ، خوشخبری
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے امیروں کی سبسڈی ختم ہوئی ہے ، چالیس ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں دو ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات جون میں فائنل ہوجائیں گے چین اور سعودیہ سے بھی اچھی خبر آئے گی، حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو روپیہ مزید دباو کا شکار ہو جاتا۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ گھرانوں کو مہنگائی الاوئنس دیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے لوگوں کو جون میں دو ہزار روپے مل جا ئیں گے۔ سبسڈی کیلئے شہری 786 کے نمبر پر میسج بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ عمران سرکار نے ڈیزل 300 اور پٹرول 270 روپے لٹر کرنا تھا، یکم جون کو پٹرول مزید مہنگا نہیں کریں گے۔ آئی ایم ایف سے تین بلین ڈالر آنے ہیں ، مزید دو بلین ڈالر کی منظوری ہو گی۔امپورٹس پر پابندی کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہاکہ ضرورت کی چاکلیٹ ، پرفیوم اور موبائل لانے پر کوئی پابندی نہیں ، جو لوگ مہینہ میں پندرہ دفعہ دبئی سے چاکلیٹ اور پرفیوم خرید کر لاتے ہین ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا حکومت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان