30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ

May 28, 2021 | 12:22:PM
 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی روک تھام کے حوالے سے  حکومت نے کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کل سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے، اگر آپ کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے تو خود کو رجسٹر کرائیں، کسی بھی ویکسی نیشن سنٹر جا کر ویکسین کرائیں۔

ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، جلد رجسٹر ہوں اور ویکسین لگوائیں تاکہ بندشیں مزید کم کر سکیں، آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو۔

دوسری جانب    اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو۔آئندہ مالی سال کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی گئی، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کیلئے دیگر اہداف کا جائزہ لے رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی ابتدا  کہاں سے ہوئی، چھان بین تیزی سے کی جائے، بائیڈن