وزیراعلیٰ پنجاب کا کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی کا اعلان

Mar 27, 2024 | 22:17:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کا کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیٹل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والے مویشی لانے کی پابندی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزیر عظمیٰ زاہد بخاری، محمد عاشق حسین، پرویز رشید، ثانیہ عاشق اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کو چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایندھن سمگلنگ معیشت کیلئے دیمک ، ماہانہ کتنا نقصان ہوتا ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کو بھینس کا گوشت، دودھ برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔