لیگی رہنما مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ مشکل میں پھنس گئیں !!!

Mar 28, 2021 | 15:04:PM
مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ
کیپشن: مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید اور سابق ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے خاندان اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے۔

اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کو کل طلب کر لیا۔ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے۔

  اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مائزہ حمید کا شوہرعمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قابض ہے، عمر ارشد گجر محکمہ انہار کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسلام ہیڈ ورکس ڈویژن کی زمین پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

  تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاھد دولتانہ گزشتہ پندرہ سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہے۔ میاں زاہد دولتانہ سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قابض ہے۔ زاہد دولتانہ اور عمر ارشد گجر نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ 
 معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا، مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔