محرم الحرام،پکوان سینٹر مالکان کی کارستانی،قیمتوں بڑھا دیں

Jul 28, 2023 | 15:26:PM
محرم الحرام کے موقع پر شہدائے کربلا کی یاد میں نذرو نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔ پکوان سینٹر مالکان نے پانچ کلو بریانی کی دیگ پر 2500 روپے کا اضافہ کردیا۔ حلیم کی دیگ بھی مہنگی کردی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن) محرم الحرام کے موقع پر شہدائے کربلا کی یاد میں نذرو نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔ پکوان سینٹر مالکان نے پانچ کلو بریانی کی دیگ پر 2500 روپے کا اضافہ کردیا۔ حلیم کی دیگ بھی مہنگی کردی گئی۔

 پکوان سینٹرز کے مالکان نے گزشتہ برس کی نسبت آرڈر کم ملنے کا شکوہ کردیا۔ کہتے ہیں مہنگائی کی وجہ سے منافع کم ہوگیا ہے۔ 

محرم الحرام میں کاروبار چلنے کے باوجود پکوان سینٹر مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پکوان سینٹر مالکان نے حلیم اور بریانی کی دیگ کے دام بڑھا دیے۔

چکن بریانی کی 5 کلو والی دیگ 2500 روپے اضافے کے بعد 900۔ بیف بریانی کی 5 کلووالی دیگ 2 ہزار اضافے کے بعد 9500 میں تیار کی جانے لگی۔ بریانی کے ساتھ حلیم کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ پانچ کلو والی حلیم کی دیگ 9000 روپے میں تیار کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم: حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کرنے کا اعلان 

پکوان سینٹرز مالکان کہتے ہیں اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ منافع کا مارجن کم ہوگیا ہے گیس کا بل پچھلے سال کی مقابلے میں 90 فیصد بڑھ چکا ہے۔ پکوان سینٹرز مالکان بولے چاول 2 سو روپے سے بڑھ کر 4 سو روپے کا ہوگیا ہے اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔

آن کا میزد کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اس سال آرڈر کم ملے ہیں۔ مہنگائی سے جہاں ایک جانب نذر و نیاز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئ ہیں تو وہی دوسری طرف پکوان سینٹرز مالکان دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔