وزیر تجارت کی زیرصدارت اجلاس،کراچی گارمنٹس سٹی میں جدید انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ 

Dec 28, 2023 | 18:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیر صدارت کراچی گارمنٹس سٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا،جس میں کراچی گارمنٹس سٹی کے 300 ایکڑ رقبے پر جدید انفرا اسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ کراچی گارمنٹس سٹی میں پلگ اینڈ پلے ماحول دوست یونٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ واٹر ری سائیکلنگ اور ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے گورنر ہاؤس کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات کی ،تاجروں اور صنعتکاروں نے ملکی معاشی مسائل سے آگاہ کیا صنعتکاروں نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کی تجاویز دیں، وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے ملکی معاشی ترقی کیلئے پر عزم ہیں ۔وزیر تجارت نے کہاکہ جدید اور ماحول دوست پلانٹس لگانے سے سرمایہ کاری بڑھے گی صنعتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی کراچی گارمنٹس سٹی سے برآمدات بڑھنے سے معیشت کو فائدہ ہوگا
یہ بھی پڑھیں : یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

وزیر تجارت و صنعت و پیداوار گوہر اعجاز تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ ہے لیکن ملک کی معیشت صرف 350 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ، چین کی معیشت 5.5 ٹریلین ڈالر ہے،ہمارا چین کے ساتھ تقریباً 25 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے،ہمیں آگے آکر تجارت میں اضافہ کرکے تجارتی خسارے کو کم کرنا چاہیے۔
گوہر اعجاز نے کہاکہ کراچی پاکستان کا کاروباری مرکز ہے، تاجر برادری کو شہر کے کاروباری ماحول سے استفادہ کرنا چاہیے۔ان کاکہناتھا کہ گیس اور بجلی کے نرخوں کو معقول بنایا جا رہا ہے ، ہمیں اپنی صنعتوں کو بھی قابل تجدید توانائیوں کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کو "گارمنٹ سٹی" اور خصوصی اقتصادی زون ملنے جا رہا ہے جہاں زمین لیز پر دی جائے گی۔