قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل

Sep 27, 2023 | 11:57:AM
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی )قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا۔کھلاڑیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ   قومی کرکٹر ز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر  کھلاڑیوں کی تجاویز کے بعد کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے میں مصرو ف ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ابتدائی طور پر کرکٹرز نے کنٹریکٹ کی کچھ شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،جس پر بورڈ حکام نےکھلاڑیوں سے بات چیت میں ان کے تحفظات کا جائزہ لیا ،نئے کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کی الگ کیٹیگریز نہیں ہوں گی ،اے ،بی ،سی ڈی اور ایمرجنگ کیٹیگری میں کنٹریکٹس دئیے جائیں گے۔

ضرورپڑھیں:نیپال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے

کھلاڑیوں کے معاوضوں، میچ فیس ودیگر مراعات میں اضافے کی تجویز شامل ہے،ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کےغیرملکی لیگز کھیلنےکے معاملات بھی کنٹریکٹ میں شامل ہوں گے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق ودیگر بورڈ حکام کا کھلاڑیوں کےتحفظات کا تفصیلی جائزہ آئندہ چند روز میں قومی کرکٹرز کےکنٹریکٹ کا اعلان متوقع ہے۔