پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور فیصل نیازی کے گرد انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ

Mar 27, 2023 | 16:54:PM
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر اور فیصل نیازی کے گرد انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) انٹی کرپشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہمناؤں عامر ڈوگر اور فیصل نیازی کیخلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انٹی کرپشن سرکل کے مطابق عامر ڈوگر نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرکاری فنڈز سے پارک تعمیر کرایا جسے انہوں نے اپنے چچا کے نام سے منسوب کیا اور پارک کی تعمیر کے ٹھیکے میں بھی بھاری رشوت وصول کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے عامر ڈوگر نے پارک تعمیر کرنے کیلئے پی ایچ اے افسران پر دباؤ ڈالا جس کی روشنی میں انٹی کرپشن نے عامر ڈوگر اور چیئرمین پی ایچ اے کو دوبارہ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواستیں مسترد

اسی طرح فیصل نیازی نے مختلف منصوبوں میں اپنے فرنٹ مین خاور بھٹہ کے ذریعے ایکسیئن ہائی وے کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور اسی منصوبے کے تحت فیصل نیازی نے ایکسیئن ہائی وے نثاراحمد کا تبادلہ خانیوال میں کرایا۔

ذرائع کے مطابق فیصل نیازی نے علاقے کے مختلف گاؤں دیہات میں کارپٹ روڈز کی مد میں گھپلے کیے اور ان تمام سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مین خاور بُھٹہ کو دلوائے۔

ان تمام تفصیلات کی بناء پر انٹی کرپشن نے فیصل نیازی کو بھی 29 مارچ کو طلب کرلیا۔