تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال سے ہی رہا ئی کا پروانہ ملا۔اس موقع پرحلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اپنےکارکنوں سے ملنے جیل جاؤں گا، میرے چار کارکن جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا تھا۔