بجلی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا۔گیس بھی مہنگی

Jun 27, 2022 | 12:44:PM
 بجلی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا۔گیس بھی مہنگی
کیپشن: بجلی اور گیس مہنگی ہونے پر عوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو  اضافہ،قیمت 200 روپے فی کلو سے بڑھ کر 210 روپے ھو گئی۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے بجلی بم کے بعد عوام پر گیس بم بھی گرا دیا۔گھریلوں سیلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔گھریلوں سیلنڈر کی نئی  قیمت 2475  جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 455 اضافے سے نئی قیمت 9532 روپے ہو گئی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پر ابھی کوئی ٹیکس نہیں لگا ایل پی جی اسٹکس نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدہ کر دی ہے۔بین القوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی لیکن پاکستان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا فوری نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی میں اضافہ۔ بارشیں کب ہونگی? محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

دوسری جانب پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اور جہاز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ۔ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ایک سال کے سالانہ اخراجات پر 21 کروڑ 48 لاکھ روپے کا تخمینہ ہے۔ہیلی کاپٹر کے سالانہ اخراجات کے لیے 12 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی