انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ۔۔۔کمی کے بعد 46 پیسے اضافہ

Jun 27, 2022 | 10:35:AM
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ۔۔۔کمی کے بعد 46 پیسے اضافہ
کیپشن: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )27 جون سے شروع ہونے والے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں روپے پر دبائو میں کمی دیکھی گئی لیکن اب سٹیٹ بینک نے ڈالر کی نئی قدر جاری کر دی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 46 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالی کی نئی قیمت 207.94 ریکارڈ ہو ئی ۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آ غاز پر  انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگی تھا کراچی انٹربینک مین ڈالر 207.48 روپے سے کم ہوکر 207.25 روپے پر آگیا  تھا ۔کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 206.50 روپے تک گرگیا تھا ۔
چائنیز کنسورشیم بینک سے2.30 ارب ڈالر ملنے پر روپے پر دباو کم ہوا ہے ،ماہرین  کے مطابق درآمدی ادائیگی اوربیرونی قرض کی ادائیگی کے چیلنجز ہیں ۔

یاد رہے کہ  جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸر میں 75 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی کا منفی اثر پڑا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 17جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 74.8کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 97کروڑ27لاکھ ڈالر ہوگئے۔مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اضافے کے نتیجے مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 21 کروڑ4 لاکھ ڈالر ہوگئے جو اس سے پچھلے 17 جون کو ختم ہونے ہفتے کے مقابلے میں 37 کروڑ26 لاکھ ڈالر کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق گزشتہ ہفتےزرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرض واپسی کی وجہ سےہوئی ہے۔