شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے،بلاول بھٹو کا چیئرپرسن پیپلزپارٹی کی برسی پر پیغام

Dec 27, 2022 | 00:14:AM
پاکستان پیپلزپارٹی، چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری، شہید محترمہ، بینظیر بھٹو، یوم شہادت، خراج عقیدت،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے،دختر مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابل عمل لائحہ عمل بھی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا اپنے پیغام میں کہناہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ہم ہر روز یاد کرتے ہیں،ہم ہر روز ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں،بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہناتھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا۔
ان کاکہناتھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں،وہ پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں،وہ شہری آزادیوں کی وکیل، وفاقی اکائیوں میں ہم آہنگی اور اتحاد کی داعی تھیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاق کی مضبوط علامت تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کی کامیابی ہے کہ آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں،ملک کی جمہوری قوتیں ارض وطن کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے بھی پرعزم ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگی بڑھائے گی،پی پی پی ملک سے غربت، بھوک اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرے گی۔
ان کاکہناتھا کہ ہم ملک میں رواداری، مساوات اور بھائی چارے پر قائم معاشرہ تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ایک مضبوط جمہوری وفاقی ملک بناکر دم لیں گے،ہم پارلیمان و جمہوریت کو مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز انڈسٹری کے ایسے ایسے راز معلوم ہیں جو کسی صحافی کے پاس بھی نہیں ہونگے ،ندایاسر کا انکشاف