فلم ’جاوید اقبال’ کونمائش کی اجازت مل گئی

Apr 27, 2023 | 10:41:AM
پاکستان کے مرکزی فلم سینسر بورڈ نے لاہور کے سیریل کلر ’جاوید اقبال‘ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ساز ابو علیحہ کی فلم کو تبدیلیوں کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے مرکزی فلم سینسر بورڈ نے لاہور کے سیریل کلر ’جاوید اقبال‘ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ساز ابو علیحہ کی فلم کو تبدیلیوں کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

’جاوید اقبال‘ کے نام سے بنائی گئی فلم کو ’کُکڑی‘ کے نام سے ریلیز کیا جائے گا فلم سینسر بورڈکی ہدایات پر جہاں فلم کا نام تبدیل کیا گیا ہے، وہیں فلم کے کچھ مناظر کو بھی ڈیلیٹ جب کہ کچھ مناظر کو تبدیل کیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Sajjad Shah (@abualeeha)

فلم ساز ابو علیحہ اور یاسر حسین اور عائشہ عمر نے ’کُکڑی‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم سینسر بورڈ نے ان کی فلم کو نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

یاسر حسین نے بھی فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم 19 مئی دوہزار تیئیس کو پاکستان بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔