چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ، عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ عمران خان

Apr 27, 2022 | 15:33:PM
چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ، عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ عمران خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے پر رہنےکا کوئی حق نہیں، اسے استعفیٰ دینا چاہیے، یہ اکیلا فیصلے کرتا ہے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان  نےلاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اکیلا فیصلے کرتا ہے اور اس کے سارے فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف ہوتے ہیں، ہم کہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس پر تینوں بڑی جماعتوں کے کیس اکٹھے سنے جائیں، کیوں یہ باقی دو بڑی جماعتوں کے کیس نہیں سنتے، کیوں صرف تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کر رکھا ہے،سازش بنائی گئی کہ فارن فنڈنگ میں تحریک انصاف کے خلاف کوئی ثبوت ڈھونڈ لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ کل شب دعا منائیں گے، شب دعا میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوں گے، ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، کارکن عوام میں ملک کی حقیقی آزادی کا پیغام پہنچائیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا، باہر سازش بنی اور یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کو ملایا گیا، امپورٹڈ حکومت کو امریکا تھری اسٹوجز کے ذریعے کنٹرول کرے گا، اپنی چوری بچانے کے لیے یہ ملک کو غلام بنادیں گے،  آزاد خارجہ پالیسی کے باعث آپ کے وزیراعظم کو ہٹایا گیا، امریکا ہمیں چیری بلاسم کے ذریعے کنٹرول کرے گا۔

 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو لوٹے سازش کا حصہ بنے سازش کا انھیں علم نہیں تھا، تھری اسٹوجز سازش کا حصہ تھے لیکن ہوسکتا ہے لوٹوں کو نہ پتاہو، بیس بیس ، پچیس کروڑ روپے لے کر انھوں نے ضمیرکاسودا کیا، فضل الرحمان، آصف زرداری اور  نواز شریف سازش کا حصہ تھے، الیکشن کمیشن اور عدلیہ روز سماعت کرکے ان کے خلاف ایکشن لے۔

 انہوں نے کہا کہ گیارہ سالوں میں سب سے کم خسارہ پچھلے سال تھا، آزاد خارجہ پالیسی بنانے کے باعث آپ کے وزیراعظم کیخلاف سازش ہوئی ، امریکی انڈر سیکرٹری اسٹیٹ ہمارے سفیر سے امریکا میں ملتا ہے اور کہتا ہے کہ کل عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش کردی جائے گی، وہ کہتا ہے اگر عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیاجائے گا، امریکی انڈرسیکرٹری نے ہمارےسفیر کو دھمکی دی، پہلے سازش تیار کی جاتی ہے پھر مداخلت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں

 عمران خان نے مزید کہا کہ  میں آج آپ کے پاس آپ کی تیاری کرانے اور  آئندہ کا لائحہ عمل دینے آیا ہوں،  جب میں کال دوں تو کم از کم بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں،  تیس سال یہ ملک پر حکمرانی کرتے رہےان پر کیسز ان کے دور کے ہیں، جنرل مشرف کے دیئے این آراو سے ملک میں لوٹ مار ہوئی، این آر او کی وجہ سے ملک کا قرضہ چار گنا بڑھا، اب یہ این آراو ٹو لینے کا سوچ رہے ہیں، شہباز شریف پر 16 ارب روپے کا کیس ہے۔