بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 26, 2023 | 09:50:AM
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان )  پاکستان میں گرمی کو گڈ بائے کہنے کا وقت آ ں پہنچا ہے ، گزشتہ ہفتے  ہونے والی بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں راتیں عموما ٹھنڈی ہو گئی ہیں البتہ دن کے وقت سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے  ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، ماہرین  کے مطابق لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 22  جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا مکان ہے۔  ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں دھواں اگلتی فیکٹریوں اور گاڑیوں نے سانس لینا مشکل بنا دیا۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ہوا میں آلودگی کی شرح 210 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ 201 سے 300 تک فضائی آلودگی انتہائی نقصان دہ قرار دی جاتی ہے جبکہ کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ  پارہ 36 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔   ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ  جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 6 نارٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز دن کے بیشتر حصے میں راجستھان سے گرد آلود خشک ہوائیں چلنےکا امکان ہے جب کہ دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب اور مغرب سے بھی ہوائیں چلیں گی تاہم شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم   رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا،تاہم شام یا رات میں چترال، دیر، وزیرستان، کرم اورکوہستان میں  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف مینار پاکستان میں اتریں گے یا جیل جائیں گے؟عمران خان الیکشن کی دوڑ سے باہر؟تہلکہ خیز انکشافات

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک  اور گرم رہے گا،تاہم شام یا رات میں بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  گلگت بلتستان میں  چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔