240روز تک قیامت ڈھانے والی آگ اختتام پذیر

Nov 26, 2020 | 15:28:PM
240روز تک قیامت ڈھانے والی آگ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا کے جنگلوں میں پچھلےسال 30دسمبر کو لگنے والی آگ بالاآخر اختتام کو پہنچی۔خوفناک آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر24تک جاپہنچی ہے اور لگ بھگ 50لاکھ ہیکٹیئرکے قریب فصل جل کر راکھ ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا کے نیوساؤتھ ویلس کے جنگلوں میں پچھلے سال 30دسمبر کو لگی آگ 240روز تک تباہی مچاتی رہی۔درجنوں انسانی جانیں خوفناک آگ کی زد میں آئیں۔ لگ بھگ 48 کروڑ کے قریب جانور اور پرندے بھی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

خوفناک آگ آسٹریلیا کے وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلس کے سرحدی علاقوں میں سب سے زیادہ پھیلی ہے۔ جس کی وجہ سے سڈنی میں ایئرکوالٹی کی سطح بھی خطرناک حد سے 11 گنا زیادہ ہوگئی ہ۔آسٹریلوی حکومت نے بڑھتی آگ کے پیش نظر متعدد سڑکوں کو بند کرکے درجنوں علاقوں کو خالی کرایا جبکہ سیاحوں کو بھی ممنوعہ علاقوں میں جانے سے روکا گیا۔آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ   مشکل وقت میں ہماری  پوری توجہ اپنے شہریوں کو ریلیف پہنچانے میں مرکوز رہی۔