صرف کام کرنیوالے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں: میر سرفراز بگٹی

Mar 26, 2024 | 17:49:PM
صرف کام کرنیوالے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی: وزیراعلیٰ بلوچستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صرف کام کرنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی، یہ کوئی بات نہیں کہ آپ تنخواہوں کے لیے احتجاج کریں لیکن ڈیوٹی نہ کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کیا ہے، کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ پڑا تھا، یہ کچرہ بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھا، کمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے کر انہیں ہدف دیا، صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی، جدید بھاری مشینری فراہم کی گئی ہے، کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، وزیر داخلہ  محسن نقوی نے دو ٹوک اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ شہر کو صاف کریں گے شہریوں نے بھی صفائی مہم میں ساتھ دینا ہوگا، کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ اپنے وزیر اعلی کو دیکھیں گے، محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں، کوشش ہے کہ سینٹ انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ آئیں، ماضی میں سینٹ انتخابات میں کافی شکایات ہوا کرتی تھیں، صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔

ملازمین کی تنخواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی، یہ کوئی بات نہیں کہ آپ تنخواہوں کے لیے احتجاج کریں لیکن ڈیوٹی نہ کریں، ملازمین اپنی ڈیوٹی مستقل کریں ہم تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے۔