وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج کردی گئی 

Mar 30, 2024 | 21:50:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج کردی گئی 
کیپشن: سرفراز بگٹی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وزیراعلیٰ بلوچستان کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کردی۔
نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی، سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے،سرفراز بگٹی نے من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر استعفیٰ دیا اور الیکشن لڑا، سرفراز بگٹی نے کاغذی کارروائی میں جہاں ووٹ لئے اسکی شرح 80 سے 99 فیصد تھی،ننانوے فیصد کاسٹنگ کہیں ممکن ہی نہیں انگوٹھے ویری فائی کروائے جائیں۔ 
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سرفراز بگٹی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں تھے تو بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کیسے رکھ سکتے ہیں،نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے پی بی 10 کی نشست فوری خالی قرار دیکر ضمنی انتخاب کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی انتخابات سے دستبردار ہو گئے