موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کیلئے خوشخبری آگئی

Mar 26, 2023 | 15:19:PM
موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کیلئے خوشخبری آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں یوں تو دھوپ کا راج ہے لیکن ملک میں جاری مغربی سسٹم کا اثر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخر اور اپریل کے پہلے ہفتے تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

رمضان کے پہلے عشرے میں شہر قائد میں بارش کے مزید کتنے امکانات ہیں، موسم کیسا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج (اتوار کو) زیادہ تر دھوپ کا راج رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


میٹ آفس کے مطابق شہر میں ہوائیں 12 سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، 29 سے 30 مارچ کے درمیان درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ جنوب مغرب سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گے، ملک میں جاری بارشوں کے سلسلے کا اثر کراچی کے موسم پر برقرار رہے گا۔

ضرور پڑھیں :خیبرپختونخواء: بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا مریضوں میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر اور اپریل کے پہلے ہفتے (رمضان کے پہلے عشرے) تک موسم خوشگوار ہی رہے گا، اپریل کے دوسرے ہفتے میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا۔

دوسری جانب بارشوں سے کسانوں کو بڑے نقصان کا سامنا ہے،جنوبی پنجاب میں بارشوں اور تیز ہوا چلنے سے گندم کی فصل تباہ ہوگئی ہے،68 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے،کاشتکاری شدید پر یشانی کا شکار ہیں،مزید بارشیں جاری رہیں تو مزید نقصان کا خدشہ ہے۔فیصل آباد میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔فیصل آباد میں 10 فیصد سے زائد گندم تباہ ہوچکی ہے۔پھول نگر میں بھی بارش نے تباہی مچادی ہے۔جہاں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔