خیبرپختونخواء: بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا مریضوں میں اضافہ

Mar 26, 2023 | 14:33:PM
خیبرپختونخواء: بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا مریضوں میں اضافہ
کیپشن: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑی آنت کے کینسر کی علامات میں مریض کو پاخانہ میں خون آنا، پیٹ کا پھولنا اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا سوجن ہونا شامل ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواء میں بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جسے ماہرین صحت نے مردوں میں اموات کی تیسری بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

   میڈیا رپورٹس کے مطابق مناسب احتیاط اور علاج معالجے کے حوالے سےآگاہی نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخواء میں بڑی آنت کے کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق صوبے میں سالانہ ہزاروں افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جناح ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کی 4 سالہ مدت مکمل ،شاندار تقریب کا انعقاد

پشاور میں بڑی آنت کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ بڑی آنت کے کینسر کی علامات میں مریض کو پاخانہ میں خون آنا، پیٹ کا پھولنا اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا سوجن ہونا شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں بڑی آنت کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے اسکریننگ کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے جو اس مرض میں مبتلا افراد کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہے۔