کتے نے تبدیلی کا نعرہ لگادیا

Jun 26, 2023 | 12:55:PM
کتے نے تبدیلی کا نعرہ لگادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن میں انسانوں کے امیدوار بنتے تو دیکھا تھا لیکن اب جانور بھی انتخابات لڑرہے ہیں ۔

کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں آج (26 جون کو) نئے میئر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ اس الیکشن میں خاص بات ایک ایسے امیدوار ہیں جو کہ انسان نہیں ہیں۔مقابلے میں 102 امیدوار شامل ہیں، جن میں سے ایک ’مولی‘ نام کا کتا بھی شامل ہے جو وولف-ہسکی کینان نسل کا ہے۔
چھ برس کے مولی اور ان کے مالک ٹوبی ہیپس نے سردیوں میں شہر کی سڑکوں پر نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو روکنے جیسے وعدے کر رکھے ہیں۔ٹوبی ہیپس کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران سڑکوں پر نمک کا زیادہ استعمال ’مولی‘ جیسے نرم پاؤں والے کینائنز کے پنجوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں :حریم شاہ نے ایک اور بولڈ ویڈو شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
ان کی اس مہم میں رہائش کی عدم استطاعت، اربوں ڈالر کے کاروبار پر ٹیکس میں اضافے اور نئے گھروں اور تجارتی عمارتوں میں ’فاسل فیول ہیٹنگ سسٹم‘ پر پابندی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔جیت کی صورت میں ٹوبی نے یہ بھی وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے کتے مولی کو شہر کا اعزازی میئر بنائیں گے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ سٹی ہال یعنی شہر کی انتظامیہ اس وقت اچھے فیصلے کرے گی جب ایک جانور بھی اس ہال میں موجود ہو گا۔

ٹورنٹو میں جگہ جگہ پوسٹ کارڈ لگے ہیں کہ’تبدیلی کو ووٹ دو‘۔کتا مئیر بن پائے گا یا نہیں آج فیصلہ ہوجائے گا۔