لاہورہائیکورٹ کا رانگ پارکنگ گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کا حکم

Jul 26, 2023 | 12:30:PM
لاہورہائیکورٹ نےٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے بڑھانے کا عندیہ دےدیا۔عدالت نےشہرمیں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نےٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی پر جرمانے بڑھانے کا عندیہ دےدیا۔عدالت نےشہرمیں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیدیا.

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو قانون کی خلاف وزری پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔عدالت نے شہرمیں رانگ پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیدیا ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں،عدالت نے حکم جاری کیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جائیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی.

مزید پڑھیں:سکول سربراہوں اور اُساتذہ کی سنی گئی