پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے: فہمیدہ مرزا

Feb 26, 2025 | 22:20:PM
پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے: فہمیدہ مرزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام عالمی سطح پر مذاق بن چکا ہے۔

اپوزیشن کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ملک میں غلامی کی نشانیاں ختم کرنی ہوں گی، میڈیا کو آزاد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے لئے راستے روکے گئے، ہم مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں، میں پاکستان کی پارٹی کی ہوں، ملکی ادارے کو مضبوط کرنا ہوگا چاہے وہ فوج ہو یا عدلیہ ہو۔

جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ سب کو نظر آرہا ہے ایوان کون چلا رہا ہے؟ نوجوان مایوس ہورہے ہیں، بین الاقوامی سطح پر ہم مذاق بن گئے ہیں، خدارا! ملک کے حال پر رحم کریں۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: