’جیل بھرو  تحریک، عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی‘

Feb 26, 2023 | 16:54:PM
’جیل بھرو  تحریک، عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ  جیل بھرو  تحریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلاؤ گھیراؤ اور انتشار  پھیلانےکے سارے حربے ناکام ہوئے، ابھی دور کی جیلوں میں کافی گنجائش  ہے، پہلے وہ بھریں گے پھر نزدیک کی بھریں گے، دور کی جیلیں بھر جائیں تو بعد میں لاہور اور  راولپنڈی کی جیلیں بھریں گے۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے پی اے کی اعترافی ویڈیو، لاکھوں روپے کمیشن کا انکشاف

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے عمران خان نے فتنہ برپا کر رکھا ہے، عمران خان نے4 سال ملک کے لیے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ جیل بھرو تحریک میں 80 فیصد افراد  ضمانت کی درخواست کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی بہتری اور مسائل کےحل کے لیےکوئی لمحہ خرچ نہیں کیا، اس نے ہر دن فتنہ گری اور ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کے لیے خرچ کیا، یہ چاہتا ہے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہے۔