معروف پشتو اداکار مرحوم بدر منیر کی اہلیہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف پشتو اداکار مرحوم بدر منیر کی اہلیہ انتقال کرگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بدر منیر کی اہلیہ کو مانسہرہ میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،مرحوم بدر منیر کی اہلیہ کی عمر 60 سال تھی اور وہ لاہور میں اپنے تین بیٹوں دلبر منیر ، عدنان منیر اور فرحان منیر کیساتھ رہائش پذیر تھیں ،مرحومہ کی میت لاہور منتقل کی جارہی ہے ،جنازہ کل صبح دس بجے علامہ اقبال ٹاو¿ن کامران بلاک میں ادا کیا جائے گا۔