گیس بحران شدت اختیار کر گیا، 3 روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

Aug 26, 2023 | 10:03:AM
گیس بحران شدت اختیار کر گیا، 3 روز کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)سندھ میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی نے 3 روز کیلئے سی این جی سٹیشنز جبکہ جنرل انڈسٹریز کو 2 روز کیلئے گیس کی سپلائی بند کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس بحران سنگین شکل اختیارکرگیا،جس کے بعد سوئی سدرن گیس نے سی این جی اسٹیشن اور انڈسٹریزکو آج صبح 8بجے سے گیس کی سپلائی بند کردی، کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو 26 اگست صبح 8 بجے سے 72 گھنٹے کے لیے گیس سپلائی بند رہے گی جبکہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو 26 اگست سے 48 گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی،انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو گیس سپلائی پیر 28 اگست صبح 8 بجے بحال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین خبردار

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 7 روز کے لئے گیس سپلائی منقطع کردی جائے گی ،لائن پیک کو برقرار رکھنے کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،لوڈ شیڈنگ کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔