نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب سے روانہ ہو گئے
نواز شریف اور احسن اقبال سے مسلم لیگ ن سعودی عرب وفد اور بزنس کمیونٹی نےالوداعی ملاقات بھی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سعودی عرب سے روانہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سعودی عرب سے لندن روانہ ہوگئے اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی آج سعودی عرب سے لاہور روانہ ہونگی۔ میاں نوازشریف صبح ساڑھے نو بجے جدہ سے لندن روانہ ہو گئے تھے جبکہ مریم نواز تین بجے جدہ سے لاہور روانہ ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس، عثمان بزدار کو 3 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی
دوسری جانب سعودی عرب سے روانگی سے پہلے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کےوفد اور بزنس کمیونٹی نے ملاقات کی۔ وفد میں کوآرڈینیٹر مرزا محمد الطاف، سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا، مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان، سرپرست رانا محمد اشرف، سردار شعیب، رانا خادم حسین، زاہد بٹ، نعیم اعظم مغل، مہر عبدالخالق، مسعود احمد پوری، راجہ کمال، چوہدری وحید، یوتھ ونگ کے صدر حافظ امان اللٰہ ایڈوکیٹ، میاں طارق جنید، رانا طارق محمود، سردار شعیب، چیئرمین سعودی عرب یوتھ ونگ راجہ یعقوب، سوشل میڈیا ہیڈ سائرہ شمس سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔