ورلڈکپ 2023 ، علی ظفر نے ترانہ بنانے کا اعلان کردیا

Sep 25, 2023 | 09:30:AM
 پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کی بھرپور فرمائش پر ورلڈکپ کیلئے ترانہ بنانے کا آغاز کر دیا ۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کی بھرپور فرمائش پر ورلڈکپ کیلئے ترانہ بنانے کا آغاز کر دیا ۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ورلڈکپ 2023 کے ترانے پر شدید عوامی ردعمل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی ظفر کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو آپ سب کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر یقین اور اعتماد رکھا۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ ہمیں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023  کا ایک بہترین گانا بنانا ہے تو اس کیلئے میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس سے ایک ماسٹر پیس تیار ہو جائے گا۔ اس نغمے کو ماسٹر پیس بنانے کیلئے ضروری ہے آپ لوگوں کا ساتھ کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم کے پاس زندگی انجوائے کرنے کے کتنے کم مواقع ہوتے ہیں۔ اور کرکٹ وہ کھیل ہے جس میں غریب عوام اپنے سب غم بھلا کر پاکستانی ٹیم کے میچز سے محظوظ ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میں آج آپ سب نئے کمپوزرز،لکھاریوں اور پروڈیوسرز کو موقع دے رہا ہے ہوں کہ کیسے آپ سب مل کر میرے ساتھ کام کر سکتے ہو لیکن اس کیلئے آپکو مذکورہ ویڈیو کو مکمل دیکھنا پڑے گا جس میں، میں نے گانا بنانے کا مکمل طریقہ کار بتایا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ لیگ (پی ایس ایل) ہو یا پھر کرکٹ کا کوئی بڑا مقابلہ اس کے آفیشل ترانے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عوام اس سے مایوس ہی نظر آتی ہے اور ایسے موقعے پر انہیں مایاناز گلوگار علی ظفر صاحب ہی یاد آتے ہیں جنہوں نے ماضی میں پی ایس ایل کیلئے اب کھیل جمے گا نامی ایک ترانہ بنایا تھا جو عوام میں خوب مقبول بھی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اداکار احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اگلے ماہ سے بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے آفیشل سانگ دل جشن بولے سن کر لطف نہیں بلکہ کانوں میں شدید قسم کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ 

اس گانے کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ناپسند کیا جا رہا ہے۔