انار کے 5 حیران کن فوائد جانیئے

Sep 25, 2022 | 15:49:PM
انار کے 5 حیران کن فوائد جانیئے
کیپشن: انار
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے ، جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، جو صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں عورتوں کو کیسے متاثر کرتا ہے ؟

انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ، اسے قدیم زمانے سے حکمت میں بے پناہ اہمیت حاصل ہے، کیونکہ اس میں ایسے نباتاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں ہوتے۔جیسے  کہ انار موٹاپے سے نجات کے لئے مفید ہے ، انار کا استعمال موٹاپے کا شکار افراد کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ فائبر زیادہ مقدار میں ہوتا اور کیلوریز کم مقدار میں پائی جاتی ہیں ، جس کے باعث انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی اور قبض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ انار کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے اور انار بالوں کو گرنے سےبھی روکتا ہے انار میں پائے جانے والا فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔

انار کا سب سے برا فائدہ ہے کہ انار کے ذریعےکینسر سے بچاؤ بھی ممکن ہے ،انار کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انار خون کی کمی کو بھی  دور کرتا ہے اور امراضِ قلب اور فالج سے بچاتا ہے۔اگر روزانہ انار کا تازہ جوس پیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دو ہوجاتی ہے ، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انار میں پائے جانے والے فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔