ایچ ای سی نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا

Jul 25, 2023 | 22:53:PM
 ایچ ای سی نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ایچ ای سی نے سمیسٹر خزاں 2023 سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سمیسٹر خزاں 2023 سے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی کا اعلان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایچ ای سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو شدید جھٹکا، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ایچ ای سی کے مطابق گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی ترتیب دیدی گئی ہے جو کہ سمیسٹر خزاں 2023 سے کارآمد ہو گی، پالیسی میں داخلے کیلئے سی جی پی اے کی شرائط میں رعایت برتی گئی ہے، نئی پالیسی کا ایک کلیدی پہلو ڈاکٹورل تحقیق کے نظم پر زور دینا ہے۔

ایچ ای سی کا مزید کہنا ہے کہ اس پالیسی پر عملدرآمد ملک بھر کے گریجویٹ پروگراموں کے معیار میں بہتری کا باعث بنے گا۔