پنجاب میں سینیٹ کا انتخاب بلامقابلہ کیسے ہوا؟؟؟اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Feb 25, 2021 | 20:18:PM
پنجاب میں سینیٹ کا انتخاب بلامقابلہ کیسے ہوا؟؟؟اندرونی کہانی سامنے آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں سینیٹ کا انتخاب میں بلامقابلہ کیسے ہوا؟؟؟اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلامقابلہ انتخاب کیلئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے مرکزی کردار ادا کیا،ذرائع کاکہناہے کہ چودھری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا ،چودھری پرویز الٰہی کے رابطے کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب سے اپنا امیدوار واپس لیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے اہم قائدین سے بھی رابطہ کیا ،چودھری پرویزالٰہی اور لیگی قیادت کے رابطوں کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے زائد امیدواروں نے کاغذات واپس لئے۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کے رابطوں کے ثمرات میں پنجاب میں بلامقابلہ ہوا اورہر جماعت کے عددی تعداد کے مطابق امیدوار کامیاب ہوئے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں، اب پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوگا، تحریک انصاف کے حصہ میں 6، مسلم لیگ ن کو 5 اور مسلم لیگ ق کو ایک نشست ملی ہے۔