پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا

Feb 25, 2021 | 09:38:AM
 پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج رات کو بوندا باندی کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔جبکہ  کوئٹہ ، ژوب میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پٹن 15، دیر 05، کالام 05، میرکھانی 03، مالم جبہ 02، دروش 01، مظفر آباد 03 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 06، پارا چنار اور کالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کشمیر ، گلگت ، دیر ،چترال ،پشاور ،بنوں ،وزیرستان ،سوات میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔