ہریتک روشن کا بیٹوں کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہریتک روشن نے اپنے کزن ایشان روشن کی شادی کے موقع پر اپنے بیٹوں ہری ہان اور ہردھان کے ساتھ ایسا ڈانس کیا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہریتک اپنے بیٹوں، گرل فرینڈ صبا آزاد اور دیگر خاندانی اراکین کے ساتھ سکھبیر سنگھ کے مشہور گانے ’’عشق تیرا تڑپاوے‘‘ پر رقص کرتے نظر آئے۔
The Roshan boys rock the dance floor at Eshaan’s wedding. #HrithikRoshan #HrehaanRoshan #HridaanRoshan pic.twitter.com/xMwcG8c2jD
— HrithikRules.com (@HrithikRules) December 23, 2025
یہ خوشی کا موقع نہ صرف روشن خاندان بلکہ قریبی دوستوں کے لیے بھی اکٹھے ہونے کا موقع تھا، جس میں ہریتک کی گرل فرینڈ صبا آزاد بھی موجود تھیں۔ ویڈیو میں ہریتک نے بلیک اور ان کے بیٹوں نے اسٹائلش آؤٹ فٹس پہن رکھے تھے۔
The Roshan boys rock the dance floor at Eshaan’s wedding. #HrithikRoshan #HrehaanRoshan #HridaanRoshan pic.twitter.com/xMwcG8c2jD
— HrithikRules.com (@HrithikRules) December 23, 2025
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس ویڈیو پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہریتک روشن کے بچوں نے وہ تمام خوبیاں ورثے میں پائی ہیں جو ان کے والد میں ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’25 سال سے ہر بار جب میں اس شخص کو ڈانس کرتے دیکھتا ہوں، خوشی کا وہی احساس ہوتا ہے۔‘‘
دیگر تبصروں میں کہا گیا، ’’روشن برادران نہ صرف ڈانس کرتے ہیں، بلکہ اسٹیج کو آگ لگا دیتے ہیں!‘‘
’’ایشان کی شادی میں مکمل شو اسٹاپر!‘‘
’’اوہ میرے خدا! شاید پہلی بار انہیں اکٹھے ڈانس کرتے دیکھا... جینز کا کمال!‘‘
انٹرنیٹ صارفین ہریتک روشن کے بیٹے کو مستقبل کا ہیرو قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:26دسمبر کو چھٹی کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری