وِیتنام میں طوفان کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انخلا، ہوائی اڈے اور  سکول بند

Aug 25, 2025 | 10:40:AM
وِیتنام میں طوفان کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انخلا، ہوائی اڈے اور  سکول بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ویتنام نے سال کے سب سے طاقتور طوفان "کاجیکی” کے قریب آتے ہی ہوائی اڈے و سکول بند اور علاقے سے شہریوں کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کی تیز ہوائیں 166 کلومیٹر فی گھنٹہ (103 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چل رہی ہیں اور توقع ہے کہ یہ آج   مرکزی ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کے باعث بھاری بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خو شخبری، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی  جاری

وِیتنامی حکومت کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے گا اور تمام کشتیوں کو ساحل پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تھان ہُوا اور کوآنگ بن صوبوں کے ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ویتنام ایئر لائنز اور وِیٹ جیٹ نے علاقے کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دیں۔