10 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 25, 2023 | 10:43:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکی لڑکا قتل،ابولحسن اصفہانی روڈ پربکھر گوٹھ کے قریب گاڑی پر فائرنگ،لڑکی اورلڑ کے کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے باپ اور بھائی نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا،پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
2.توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج پھر ہو گی،گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کر دی تھی۔
3.صدرعلوی نے خاموشی سےبانی پی ٹی آئی کو این آراودےدیا، چودہ اگست کو بانی پی ٹی آئی کی 6ماہ کی سزامعاف کردی،سنیئروکیل لطیف کھوسہ کا اسلام آبادہائیکورٹ میں دھماکاخیزانکشاف۔لطیف کھوسہ نےعدالت کو بتایا صدرنے قیدیوں کی سزا میں 6 ماہ کی معافی کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا دورانیہ پہلے بھی کم اور تین سال قید تھا،بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت آج تک ملتوی، خواجہ حارث پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔
4.صدرعارف علوی اورچیف الیکشن کمشنر آمنےسامنےآگئے،سکندرسلطان راجہ کا صدر سے ملنے سےصاف انکار،جوابی خط میں لکھا ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں، انتخابات کی تاریخ ہم دیں گے،صدرنے وزارت قانون کوخط لکھ ڈالا، الیکشن کمیشن کے مؤقف پر رائے مانگ لی۔
5.بٹگرام میں 8زندگیاں بچانےوالےہیروزکوقوم کا سلام ،جانبازوں کےاعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں تقریب، چیئرلفٹ میں پھنسے رہنے والے افراد بھی شریک ہوئے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےسب کوگلے لگایا،کہاواقعے پر امیدیں اورخدشات بھی تھے،کوتاہی ہوتی توبہت بڑانقصان ہوتا، آپریشن کی کامیابی میں ہرپاکستانی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے دعائیں کیں۔
6.پاک فوج کی کاوشوں سے ضلع کرم میں کوئلہ کان کنی کا آغاز،ضلع قرم میں مقامی معیشت کو تقویت دینے کے لیے وسطی قرم میں 16 سال بعد کوئلے کی نئی کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام شروع کر دیا،62 کانوں سے کوئلہ نکالنے کا کام کامیابی سے جاری ۔
7.وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید اظفر علی ناصر کا عارف والا میں سیلاب زدہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ، سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا نے تمام بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں کھانا اور راشن بھی تقسیم کیا۔
8.نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف ہسپتالوں،تھانے اورچلڈرن ہوم کادورہ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں فنشنگ کے کام معائنہ کیا،ایکسرے روم میں پرانے آلات اورپرانی فلور ٹائلزدیکھ کر اظہار برہمی،ایکسرے روم کی حالت اور نرسنگ کاؤنٹر پر اے سی انسٹالیشن کو بہتر بنانے کا حکم۔
9.صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام،سابق امریکی صدر کو جیل کی ہوا کھانا پڑگئی،ڈونلڈٹرمپ کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا،امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کردی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو فُلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کیا،ڈونلڈ ٹرمپ پر2020 میں جارجیا کے انتخابات میں اپنی شکست کو تبدیل کرنے کاالزام ہے۔
10.اعصاب شکن مقابلے کے بعد سنسنی خیز فتح،پاکستانی بلے بازوں نے آخری لمحات تک مقابلہ کیا، جیت کر دم لیا،افغانستان کو نسیم شاہ نے پھر سرپرائز  دے دیا،پانچ گیندوں پر10رنز بنا کرآخری اوور میں قومی ٹیم کو کامیابی دلائی،پاکستان کو3میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل۔
11.منفرد لب و لہجے کے مالک معروف شاعر احمد فراز کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے، آخری سانسوں تک دنیائے شعر و ادب پر راج کیا، فارغ التحصیل ہونے پر لیکچرر شپ ، ریڈیو ، لوک ورثہ ، اکادمی ادبیات اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سمیت کئی اداروں سے وابستہ رہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: