پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح، سیریز برابر

Apr 25, 2023 | 11:23:AM
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح، سیریز برابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کوشکست دیدی،  سیریز 2-2 سے برابرہوگئی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 194 رنز کا ہدف دیا، مہمان بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  مارک چیمپ مین نے برق رفتار سنچری کی بدولت آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان بابر اعظم اور اوپنر محمد رضوان نے اننگزکاآغاز کیا، کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان نے جارحانہ بلے بازی کا آغاز کیا، 7چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ناقال شکست 98 رنز بنائے ۔

یہ بھی پؑڑھیں: چین نے جاپان کو شکست دیدی

محمد حارث اور صائم ایوب جم کر نہ کھیل سکے اوردونوں کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔ افتخار احمد نے 36 ا ور عماد وسیم نے 31 رنز جوڑے۔ جبکہ فہیم اشرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے،  قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحریف ٹیم کو 193 رنز کا ہدف دیا۔

مطلوبہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس کا آغاز مایوس کن رہا، اننگز کی پہلی ہی گیند پر کپتان ٹام لیتھم واپس لوٹ گئے۔ چاڈ باؤس نے 19 ول ینگ نے 4 اور ڈیرل میچل نے 15 رنز بنائے۔ چار وکٹیں گرنے کے بعد چیمپ مین اور جمی نیشم نے ذمہ درانہ اننگزکھیل کراپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی اور سیریز  2-2 سے برابر کر دی۔ مارک چیمپ مین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جمی نیشم 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ نے 194 رنز کا ہدف بیسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بہترین کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے مارک چیمپ مین کو پلیئر آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔ گرین شرٹس نے پہلے 3 میچوں میں سے 2 میں فتح سمیٹی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کیا، جبکہ چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت سے سیریز بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہو گئی ۔