3 بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 24, 2023 | 15:33:PM
3 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی ایم ایف کی کڑی شق تھی بجلی کے نرخ بڑھائے جائیں،وزیراعظم شہباز شریف نے وجہ بتا دی،کہتے ہیں بجلی کی قیمت کا بوجھ غریب آدمی پر نہیں پڑنے دیں گے،تریسٹھ فیصد گھریلو صارفین پر اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا،اکتیس فیصد صارفین کو جزوی سبسڈی دی گئی ہے،صفر سے لے کر200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے کوئی اضافہ نہیں ہوا،پاکستان، آذربائیجان کے درمیان پٹرولیم کی صنعت میں معاہدے پر دستخط کی تقریب،وزیراعظم نے لاہوراورشیخوپورہ میں نئے صنعتی زونزکا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

بجلی کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی یونٹ تک اضافے پر سماعت مکمل ،نیپرا نے درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا،نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا،،وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ،نوٹیفکیشن کے بعد صارفین سے وصولی شروع ہوجائے گی۔

3.سپریم کورٹ کاچیئرمین پی ٹی آئی کیلئے ریلیف،وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزدگی کیخلاف درخواست،عدالت نے آئندہ سماعت تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو روک دیا،کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی،آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،رپورٹ کے مطابق متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے،غیر شرعی نکاح کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور۔

4.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت، چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی،جج ہمایوں دلاور اور پی ٹی آئی وکلاء میں تلخ کلامی،کمرہ عدالت میں تلخ کلامی کے دوران وکلاء کی نعرے بازی،عدالت کا پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف لیگل ایکشن کا عندیہ،دورانِ جرح نہ بولیں، جج ہمایوں دلاور کی پی ٹی آئی وکلاء کو ہدایت،چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا کر عدالت سے باہر جانے کی اجازت دےدی گئی۔

5.آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات،باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،دونوں جانب سے ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ،کمانڈر سینٹ کام نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

6.صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجرا،وفاقی ویز اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ،وزیر اعظم 7اگست کو صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کا اجرا کریں گے،صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے ایک ارب کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں،صحافیوں کی رجسٹریشن شفاف طریقے سے ہوگی ۔

7.ملک بھر میں مون سون سپیل جاری،25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جان کی بازی ہارچکے،جاں بحق افراد میں21 خواتین اور 55 بچے بھی شامل،حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ جاری،رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کل 368 گھروں کو نقصان پہنچا۔


8.چترال اور مالاکنڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال،شدید بارشوں کے بعد رابطہ سڑکیں متاثر،اپر چترال کی جانب آمدورفت بند،امدادی ٹیموں کی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر آمدورفت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری،سکردو سے گلگت آنے والی سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق،کوہ سلیمان میں بھی برساتی ندی نالوں میں طغیانی،دادو کے علاقے کاچھو میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال،واہی پاندھی میں نئی نلی میں طغیانی،،تین افراد کوتیز سیلابی پانی بہا لے گیا،2لاشیں نکال لی گئیں

9.دریائےسندھ، راوی اورستلج میں نچلے درجے کاسیلاب،دریائے سندھ میں چشمہ اور ،تونسہ کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال،پونے 4لاکھ کیوسک کاریلہ تونسہ بیراج کی جانب بڑھنے لگا،مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے کچے کے علاقوں میں سخت خطرہ، وارننگ جاری کردی گئی،بھارت سے دریائے راوی میں 60ہزارکیوسک کانیاریلہ پاکستان میں داخل،نالہ اوچ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی،عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین،ڈھولا بند ٹوٹ گیا،سیلابی پانی متعدد دیہات میں داخل،مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری۔

10.کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے بھارت میں شدید تباہی ،درجنوں مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے،کئی علاقوں میں فصلیں تباہ،ہماچل پردیش، گجرات، اترآکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج،دریائے جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ،ہریانا کی جانب سے دریا میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی میں ہائی الرٹ جاری۔

11۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تفتیش میں پیش رفت ،یونیورسٹی میں نشہ اور جنسی استحصال کے حوالے سے مزید انکشافات، ڈائریکٹر فنانس ابوبکر، چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ افسر محمد الطاف منشیات رکھنے کے الزام پر گرفتار،طالبات کو پاس کرنے کے لئے پروفیسرز کی بلیک میلنگ والی ویڈیوز بھی پولیس کو مل گئیں ،وائس چانسلر کا آئی جی پنجاب کو خط ، یونیورسٹی افسران پر درج کیس جھوٹے قرار دے دیئے۔

12۔شاہینوں کی گال کے بعد کولمبو بھی بلند پرواز،پاک سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کھلاڑیوں کی شانداز باؤلنگ،تیز گھومتی گیندوں کے ساتھ میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا،پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ابرار احمد کی چاروکٹیں،نسیم شاہ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
13.سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا ٹویٹر لوگو تبدیل کردیا، ٹوئٹر کا لوگو "ایکس” کر دیا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: