فٹ پاتھ پر سوئے شخص کی مدد کرنا راہگیر  کو مہنگا پڑ گیا۔۔ویڈیو وائرل

Jan 24, 2022 | 16:20:PM
نیکی،دریا ،نیویارک ،شخص ، مہنگا،پولیس
کیپشن: راہگیر اور حملہ آور شخص(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہمیشہ نیکی کرنے میں پہل کرنی چاہئے مگر ایک محاورہ ہے کہ نیکی کردریا میں ڈال،اسی طرح کا ایک واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں نیکی کرنا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیویارک کی خون جمادینے والی سخت سردی میں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب تھا، ایک راہگیر نے فٹ پاتھ پر سوئے شخص  پر اپنا اوورکوٹ ڈالنا چاہا تاکہ وہ ٹھنڈ سے بچ سکے، مگر یہ نیکی اسے مہنگی پڑ گئی، فٹ پاتھ پر لیٹے ہوئے اس بدمعاش نے الٹا اس اللہ کے بندے پر دھاوا بول دیا اور اسے اوورکوٹ دینے کے بدلے نہ صرف اس کو مارا پیٹا بلکہ اس کے موبائل فون اور بٹوہ بھی چھین لیا۔

ملزم مار پیٹ کے بعد فرار ہوگیا جبکہ ہمدردی کرنیوالے شخص نے کہا ہے کہ اس کا انسانیت سے ایمان اٹھ گیا ہے۔ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ میرے ساتھ ایسا ہونا ہے تو میں کبھی بھی اس شخص کی مدد نہ کرتا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ 

 یہ بھی پڑھیںعلیزے شاہ کو سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کون سی آفر ہوئی۔۔؟  اہم خبر سامنے آ گئی