پنجاب میں 900 ارب روپے کا سرپلس بجٹ چھوڑ کر جارہے ہیں، محسن نقوی

Feb 24, 2024 | 21:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ریگولر کے علاوہ 900 ارب روپے کا سرپلس بجٹ چھوڑ کر جارہے ہیں جبکہ کئی سال سے واجب الادا گندم خریداری کا 600 روپے کا قرض بھی اتار کر جارہے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں بیٹ رپورٹرز سے الوداعی ملاقات کے دوران مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں، مجھے یقین ہے مریم نواز شریف بطور وزیراعلیٰ مجھ سے بہتر پرفارم کریں گی، نگران حکومت کا کسی بھی سیاسی حکومت سے موازنہ درست امر نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی داتا دربار پر حاضری، ملکی خوشحالی اور امن کیلئے دُعا کی

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے اور ایجوکیشن سیکٹر کیلئے کچھ نہ کرنے کا افسوس رہے گا لیکن اس دوران 104 سے زائد ہسپتال اور 130 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل کروایا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے بعد میڈیا کمیونٹی میں واپس آنا ہے، میڈیا کے دوستوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی خواہش تھی، میری ٹیم نے بھرپور ہمت اور حوصلے سے دن رات محنت کرکے ہدف حاصل کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری اطلاعات دانیال سلیم گیلانی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔