ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب، حلف بھی اٹھا لیا

Feb 24, 2024 | 20:55:PM
ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب، حلف بھی اٹھا لیا
کیپشن: ملک احمد خان عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ،ملک احمد خان نے سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سبطین خان نے ملک احمد خان سے حلف لیا۔
 تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان کی زیرصدارت سپیکر پنجاب اسمبلی کے چناو¿ کیلئے ووٹنگ ہوئی، مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کے درمیان مقابلہ تھا،ایوان میں موجود 322 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیاجبکہ16 نومنتخب ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے،اس کے علاوہ 27 مخصوص نشستوں کا فیصلہ نا ہونے پر ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا۔
نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے 224ووٹ حاصل کئے،جبکہ ان کے مدمقابل احمد خان بھچر نے 96ووٹ حاصل کئے،2 ووٹ مسترد ہوئے،ملک احمد خان کو222ن لیگ اور اتحادیوں کے3ووٹ زائد پڑے۔
 قبل ازیں سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار بھی ایوان میں بتایا، سیکرٹری اسمبلی کے مطابق ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں پی پی ون سے 125تک ممبران ووٹ ڈالیں گے، بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126-250،اور پولنگ بوتھ 3میں پی پی 251-371 تک ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ بوتھ نمبر ایک میں نام پکارا جائے گا اور وہ پولنگ آفیسر سےبیلٹ پیپر وصول کرکے بوتھ نمبر ایک میں بیلٹ پیپر پسند امیدوار کے سامنے ووٹ پر مہر لگائیں گے، ممبران ووٹ ڈائس کے بیلٹ باکس میں ڈال دیں گے،پولنگ دو اور تین کےلیے نام پکارا جائے گا تو بیلٹ پیپر لے کر بوتھ میں جائیں گے۔ 
 یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے والے ن لیگی اراکین کی تعداد 193 ہے ،پیپلزپارٹی کے 13 ، ق لیگ کے 11اور آئی پی پی کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا ہے ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ضیا اور ٹی ایل پی کا ایک ، ایک رکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف علوی کی چھٹی، صدارتی الیکشن کی ممکنہ تاریخ بھی آ گئی