سینیٹ انتخابات: پنجاب اسمبلی کی اکلوتی اقلیتی نشست بھی ن لیگ اور اتحادیوں کے نام

Apr 02, 2024 | 19:48:PM
 سینیٹ انتخابات: پنجاب اسمبلی کی اکلوتی اقلیتی نشست بھی ن لیگ اور اتحادیوں کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)  سینیٹ انتخابات 2024 میں پنجاب اسمبلی کی اکلوتی اقلیتی نشست پر بھی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار نے میدان مار لیا۔

سینٹ انتخابات 2024 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کی اکلوتی اقلیتی نشست پر بھی مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار نے میدان مارلیا، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے اقلیتی نشست پر طاہر خلیل کو کامیاب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سندھ اسمبلی کے نتائج کا اعلان کس پارٹی نے میدان مارا؟ جانیے
مسلم لیگ ن کے امیدوار خلیل طاہر سندھو 253 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ اتحاد کونسل کے امیدوار آصف عاشق بھٹی صرف 99 ووٹ حاصل کر سکے، اقلیتی نشستوں پر کل 256 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ خلیل طاہر سندھو صوبائی وزیر انسانی حقوق بھی ہیں۔