ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ اختلافات کا شکار، احسن اقبال اور دانیال عزیز مدمقابل

Dec 24, 2023 | 21:30:PM
ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ اختلافات کا شکار، احسن اقبال اور دانیال عزیز مدمقابل
کیپشن: مسلم لیگ ن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)مسلم لیگ ن الیکشن 2024 کے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کا شکارہو گئی،مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین نے ایک دوسرے کے حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیںجبکہ دانیال عزیز کے حمایتی اویس قاسم نے کاغذات داخل کروائے ،پی پی 56 میں احسن اقبال کے کزن کے خلاف دانیال عزیز اور ان کی بیوی نے کاغذات داخل کروائے ،دونوں مرکزی قائدین اپنے اپنے حمایتیوں کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات؛ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 3بڑے نام آمنے سامنے آ گئے
مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے پی پی نورکوٹ شکرگڑھ 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، دانیال عزیز نے گزشتہ روز این اے 75 شکرگڑھ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،دانیال عزیز نے بیوی مہناز اکبر عزیز کے بھی پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ کاغذات جمع کروائے ہیں ،پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا منان نے بھی کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نے اہم فہرست جاری کردی