پی آئی اے نے پی ایس او کو آج کی ادائیگی کر دی

Oct 23, 2023 | 18:27:PM
پی آئی اے نے پی ایس او کو آج کی ادائیگی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے ) اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان ادائیگی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو طے شدہ آج کی رقم ادا کر دی ہے ، پی آئی اے کی جانب سے آج 10کروڑ کی ادائیگی مکمل کر دی گئی، پی آئی اے نے آج پورے دن 3قسطوں میں 10 کروڑ 90 لاکھ کی ادائیگی کی ،پہلی قسط 5 کروڑ 90 لاکھ کی صبح جاری کی تھی ،اس کے بعد 2 کروڑ 50 لاکھ دوپہر اور بینک وقت ختم ہونے سے پہلے ان لائن جمع کرائے گئے ۔
پی آئی اے کو معاہدے کے تحت یومیہ آپریشن کے لیے کم از کم 10کروڑ روپے یومیہ ادا کرنا ہیں ،دوسری جانب پی ایس او کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو آج 18 پروازوں میں فیول فراہم کیا ہے  ،پی آئی اے کی جانب سے ادائیگی کے ساتھ جن پروازوں کو فیول درکار ہے ان کی فہرست بھی دی گئی ہے ،جن پروازوں کو فہرست دی گئی ہے ان کو لمٹ پوری ہونے تک فیول دیا جائے گا ۔

پی آئی اے کی یومیہ پروازیں منسوخ ہونے سے یومیہ بکنگ انتہائی کم سطح پر پہنچ گئی ہے ،پہلے سے بک شدہ ٹکٹس کینسل کرانے کے عمل میں بھی تیزی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رواں سال مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کا امکان، اسٹیٹ بنک