چیئرمین زلمی فاونڈیشن کا حمزہ خان کیلئے انعام کا اعلان

Jul 23, 2023 | 14:24:PM
چیئرمین زلمی فاونڈیشن کا حمزہ خان کیلئے انعام کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن  بنانے والے حمزہ خان کیلئے چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے بڑے انعام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے چیئرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، جاوید آفریدی نے حمزہ خان کی کامیابی پر پورے پاکستان کو مبارکبادبھی دی اور کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ خان نے آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ  جونیئر اسکواش چیمپئن جیت لی، پاکستانی کھلاڑی نے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو1-3 کے مارجن سے واضح شکست دے دی ، فائنل کے آغاز میں پہلا راونڈ مقابلہ کن تھا جو مصری کھلاڑی نے 10-12 سے اپنے نام کیا اس کے بعد حمزہ خان نے ایسا کھیل دیکھایا کہ حریف کھلاڑی کیساتھ ساتھ شائقین بھی تکتے رہ گئے۔ 

  حمزہ نے دوسرا راؤنڈ 12-14 سے جیتا اس کے بعد انہوں نے حریف کو اپنے قریب بھی نہ بھٹکنے دیا اور تیسرا راؤنڈ3-11اور چوتھا راؤنڈ6-11 سے اپنے نام کرتے ہوئے 37 سال بعد پاکستان کو سکواش کا چیمئپن بنا دیا، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل پاکستان کو جیتوایا تھا۔