طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پر الزامات، تحقیقاتی کمیشن تشکیل 

Jul 23, 2022 | 23:26:PM
وفاقی حکومت، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال، طیبہ گل، ہراساں کرنے کا معاملہ، تحقیقاتی کمیشن تشکیل،
کیپشن: طیبہ گل اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف طیبہ گل کو حراساں کرنے کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کی سربراہ نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغاہوں گی، نیشنل کمیشن ممبر سندھ انس ہارون اور ممبر پنجاب ندیم اشرف بھی کمیشن کا حصہ ہونگے،تحقیقاتی کمیشن طیبہ گل کے الزامات اور حراسگی کے ثبوت کا جائزہ لے گا۔
تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیئے گئے ،تحقیقاتی کمیشن فوری طور پر انکوائری شروع کرے گا، تحقیقاتی کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ،تحقیقاتی کمیشن ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گا۔
 تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی ،انکوائری کمیشن کا سیکریٹریٹ نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس میں قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا